سپین اور پرتگال کے درمیان سرحدی بندش ختم، شہریوں کو نقل وحرکت کی اجازت

پرتگال کے وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے اعلان کیاہے کہ ہفتہ یکم مئی سپین اور پرتگال کے درمیان سرحدوں کو آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ سرحدوں کی بندش کے دوران لگائی گئی پولیس چیک پوسٹس بھی ختم کردی جائیں گی۔دونوں ممالک کے درمیان جنوری کے آخری ہفتے میں کورونا وباء کے کیسز کے باعث سرحدوں کو بند کردیا گیاتھا۔

گزشتہ دنوں کے دوران پرتگال میں وائرس کےپھیلاو کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔جوکہ ایک لاکھ باشندوں میں 66 کیسزہیں سپین میں بھی کورونا کیسزمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سپین میں ایک لاکھ باشندوں میں 230 کیسز سامنے آرہےہیں

31 جنوری کو سرحدوں کی بندش کے بعد متعدد بار اس میں توسیع بھی کی گئی۔یکم مئی سے دونوں ممالک کے شہری کسی پابندی اور روک ٹوک کے بغیرسفر کرسکیں گے۔ تاہم سپین کے متعدد صوبوں نے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments are closed.