سپین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق سپین حکومت نے روسی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے کا فیصلہ کیاہے۔ اس کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا۔ روس کی جانب سے یوکرائن پر حملے کےے بعد کئی یورپی ممالک پہلے ہی روسی جہازوں کے فضائئ حدود بند کرچکے ہیں۔اس اقدام کا اثر روسی ایئر لائنز کی پروازوں پر پڑے گا جو ہسپانوی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
اس سے قبل یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا )کے جاری کردہ سیفٹی بلیٹن کے مطابق روس اور یوکرین سمیت اطراف میں سویلین پروازوں پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، یورپی یونین ممالک سمیت تھرڈ کنٹری کی ائیر لائنز پروازو ں پر بھی پابندی ہوگی
سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ائیر اسپیس میں جاری جنگ میں راکٹ اور میزائل سے طیاروں کو خطرہ ہے لہٰذا پابندی کا اطلاق 24 فروری سے 24 مئی کے لیے ہوگا۔
Comments are closed.