سپین کے کسانوں کا مہنگائی کے خلاف ٹریکٹروں پر بڑے شہروں کی جانب سلو مارچ

سپین بھر میں مہنگائی اور قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے ج کسانوں نے بارسلونا سمیت متعدد بڑے شہروں کی جانب سلو مارچ شروع کیاہے۔کسانوں نے مختلف شاہراہوں کو بلاک بھی کیا۔

کسانوں نے مہنگایی، قیمتوں میں بے جا اضافہ، درآمدات اور ایگریکلچر قوانین کی خلاف ورزیوں اور سخت قوانین کے خلاف احتجاج شروع کررکھایے۔

بارسلونا پہنچنے والے کسانوں نے عندیہ دیاہے کہ وہ ہسپانوی حکومت کے وفد، کاتالان صدر پیری آراگونس ملاقات میں مطالبات پیش کریں گے، اور یورپی کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کروایاجائے گا۔

کسانوں نے 13 فروری کو بارسلونا دوبارہ احتجاج کا عندیہ دیاہے جبکہ 21 فروری کو دارلحکومت میڈڑڈ میں احتجاج کا اعلان کررکھاہے۔

Comments are closed.