بارسلونا میں معروف لکھاری ڈاکٹر عرفان مجید کی کتاب “تیسری دستک”کی تقریب رونمائی

سپین کے شہر بارسلونا کے مرکز میں ڈاکٹر عرفان مجید راجہ کے خاکوں اور افسانوں کے مجموعہ تیسری دستک کی تقریب رونمائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہر میں مقیم ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور مردوخواتین نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سید ذولقرنین شاہ جبکہ مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر تھے.

 تقریب میں شریک شرکاء نے کتاب کی اہمیت پر بات کرتےبوئے کہاکہ زندگی میں سیکھنے کے لئے کتاب سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں اگر بہتری کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو کتاب سے محبت کیجئے۔ شرکاء کا کہناتھا کہ ہمارے اردگرد جدت کتاب سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں قومی اور مادری زبان کے فروغ کے لئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ بچوں کے اندر کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عرفان مجید راجہ جس طرح اردو زبان کے فروغ کے لئے کام کررہےہیں ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔ تاکہ دیار غیر میں ہمارے بچے اردو زبان بولنے کے ساتھ لکھنے میں بھی کامیابی حاصل کریں۔

 قونصل جنرل مراد علی وزیر کا کہنا تھا کہ قونصل خانہ اردو زبان کے فروغ کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بچوں کو لائبریری سے روشناس کروائیں ان کے اندر کتاب کی محبت پیدا ہوگی تو ان کے لئے فائدہ مند عمل ہوگا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ادب ایک بہتا ہوا دریاہے۔جدھر سے ھزرتاہے سیراب کرتاجاتا۔زرخیز زمین کبھی بنجر نہیں ہوتی۔کتاب کو زندگی کا حصہ بنانے سے ہی زندگی بدل سکتی ہے۔ جن زبانوں میں کتابیں نہیں لکھی گئی وہ آہستہ آہستہ ختم ہوگئیں۔

Comments are closed.