بارسلونا میں قتل ہونے والے پاکستانی حافظ شہباز کی ڈیڈ باڈی گجرات پہنچا دی گئی

کچھ روز قبل بارسلونا کے نواحی علاقے روبی میں چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے چاقوکے وار سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی محمد شہباز کی میت پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ مقتول کا تعلق گجرات گاوں تریڑانوالہ سے تھا۔ وہ عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار سپین میں مقیم تھے۔مقتول شادی شدہ تھے۔

سماجی شخصیت نوید وڑائچ نے نیوزڈپلومیسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حافظ شہباز اور طلحہ عرفان کی میتیں قطر ائیر کے ذریعے پاکستان بھیجی گئی ہیں۔ دونوں کے خاندان والوں نے میتیں وصول کرلی ہیں۔

نوید وڑائچ نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ جس طرح کمیونٹی نے مل کر اس واقع پر رد عمل دیا ہے اسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں آئندہ بھی پاکستانی بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ حافظ سجاد کی ڈیڈ باڈی پاکستان بھیجنے پر آنے والے اخراجات ان کے خاندان والوں نے ادا کئے ہیں۔ انھوں نے میڈیا نمائندگان کی جانب سے میت پاکستان بھیجنے تک نام ظاہر نہ کرنے پرانکا شکریہ بھی ادا کیا۔

 واضع رہے ڈکیتی کی بہیمانہ واردات پر ہسپانوی و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور 11 اکتوبر کو سٹی کونسل کے سامنے مظاہرہ کیاگیاتھامظاہرے کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شہریوں کی جانب قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا گیاتھا۔پاکستانی تنظیمات کے اراکین اور کمیونٹی کے افراد نے بھرپور انداز میں مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے سے اگلے روز قونصل جنرل بارسلونا عمران علی کی سربراہی میں وفد نے روبی کی مئیر سے ملاقات کی جس میں قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔ آج گواردیا سول کے سربراہ سے ملاقات کے موقع پر بھی یہ معاملہ زیر بحث رہا

Comments are closed.