چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے حوالے سے مصنوعات کی پہلی کھیپ ایکسپو سینٹر پہنچ گئی

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)شنگھائی کے نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے حوالے سے مصنوعات کی پہلی کھیپ پنڈال پہنچ گئی۔اس سے معلوم ہو تا ہے کہ ایکسپو میں مصنوعات کی باضابطہ نمائش حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطا بق ایکسپو کے حوالے سے مصنوعات کے تحفظ اور بر وقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے امپورٹ ایکسپو بیورو اور نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر نے رواں سال اگست ہی میں ٹرانسپورٹ سروس کے انتظامات کر لیے تھے۔

 علاوہ ازیں انسداد وبا کے متعلقہ تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا تاکہ ایکسپو کے دوران شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔23 اکتوبر تک شنگھائی پورٹ پر مصنوعات کی 150 کھیپیں پہنچ چکی ہیں ، یوں اٹھانوے فیصد مصنوعات پہلے ہی چین میں موجود ہیں۔

1 Comment
  1. référencement google 2018 avec ghs tools. avez vous essayer le soft seo ‘ GHS
    tools ‘ ? C’est un site internet créé par nicolas sotton le
    pro seo ; ) https://www.ghstools.fr/

Comments are closed.