بارسلونا(پ-ر) بارسلونا کے ایل پرات ائیر پورٹ پر محکمہ ٹیکس سپین کی جانب روکے گئے پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے بارسلونامیں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ ایسے پاسپورٹ جوکہ لوکو توریو سے اپلائی کئے گئے تھے سپین پولیس نے پاسپورٹ قونصل خانہ پاکستان کے حوالے کردیاہے۔ یہ پاسپورٹ تفتیش مکمل ہونے کے بعد قونصل خانہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق پاسپورٹ کا مسئلہ گزشتہ ماہ جیسے ہی قونصل خانہ کے علم میں اسی وقت متعلقہ حکام سے بات چیت کا آغاز کیاگیاتھا۔ پاسپورٹ وصولی کے لئے حکام سے متعدد ملاقاتیں کی گئیں۔
نیوز ڈپلومیسی کے ذرائع کے مطابق سفارتخانہ پاکستان اور قونصل خانہ پاکستان بارسلونا سے اپلائی کئے گئے پاسپورٹ بھی روکے گئے تھے جوکہ حکام سے بات چیت کے بعد حاصل کئے گئے۔ کئی روز جاری رہنے والے مسئلے کے حوالے سے اس سے قبل کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔ نہ ہی متاثرین کو پولیس حکام سے رابطے بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔
ذرائع نیوز ڈپلومیسی کے مطابق کسی پاکستانی تنظیم یا فیڈریشن نے قونصل خانہ سے اس مسئلے کو لے کررابطہ کیا۔ نیوز ڈپلومیسی مسئلے کو اٹھایا اور متاثرین کے موقف اور صورتحال سے حکام کو آگاہ کیا۔ قونصل خانہ نے پاسپورٹ وصولی کے لئے فون نمبر 647376766 جاری کر دیاہے۔
Comments are closed.