دنیابھر کی طرح آج سپین میں بھی عالمی یوم مزدور جوش و خروش کے ساتھ منایاجارہاہے۔بارسلونا شہر کے وسط میں مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمات نے شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد پرجوش انداز میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ریاست کو ان کے حقوق کا تحفظ کرناچاہیے۔ شرکاء نے کام کے گھنٹوں میں کمی کے ساتھ ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کیا۔
مزدور یونین کے رہنماوں نے حکومت سے مزدوروں کے حقوق کے لئے مثبت اصلاحات کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا۔ ریلی میں کاتالان صدر پیرے آراگونس، بارسلونا کے مئیر جاوما کلبونی سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔
Comments are closed.