استنبول۔ ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نئے کیسز اور اموات میں اضافے کے بعد ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ طیب اردگان نے کہاکہ پورے ہفتے کے آخر میں جمعہ کی شام 9 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترکی میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 700 سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ترکی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کم کرنے کے لیے ہفتے کے آخری دنوں (ہفتے اور اتوار) کو مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیاہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 73 ہزار 741 اموات ہوئی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار97 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں
Comments are closed.