اقوام متحدہ کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد امن کی جانب مثبت قدم ہے، کاتالان وزیرخارجہ

کاتالان وزیر خارجہ میرٹکسیل سیریٹ نے نیوز اہجنسی کو انٹرویو کے دوران کہاہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قراردادفلسطین میں امن کی جانب ایک مضبوط قدم ہو گا۔

 سیرت نے اقوام متحدہ کے موقف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اور زور دیا کہ کاتالان حکومت شروع سے ہی جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ سیرت نے اسرائیل فلسطین جنگ کے متاثرین کے خلاف غیر منصفانہ جارحیت کو روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

سیرت کاکہناتھاکہ غزہ میں امن اس وقت حاصل ہو گا جب فلسطینی ریاست کو دو ریاستی حل کے حصے کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں الجزائر کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کو پیر کے روز 14حق میں اور امریکہ کی طرف سے ایک ووٹ کی مخالفت کے ساتھ منظور کیا گیا۔ غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں 32,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.