بارسلونا میں اردو اکیڈمی اور قلم قافلہ کی جانب سے شاندار مشاعرے کا انعقاد

معروف بھارتی گلو کارہ ڈاکٹر راج نندنی غزلیں پیش کیں جنھیں حاضرین محفل نے خوب سراہا۔لکھنؤ گھرانے سے وابستہ ہسپانوی کتھک فنکارہ نوریا کابو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بارسلونا میں اردو اکیڈمی بارسلونااور قلم قافلہ سپین کے زیرِ اہتمام ایک ادبی و ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا جس میں مقبول شعرا جواد شیخ اور عدنان محسن نے محفل کو رونق بخشی۔ پروگرام میں سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےمقامی شعرا نےاپنا کلام بھی پیش کیا۔

 معروف بھارتی گلو کارہ ڈاکٹر راج نندنی غزلیں پیش کیں جنھیں حاضرین محفل نے خوب سراہا۔لکھنؤ گھرانے سے وابستہ ہسپانوی کتھک فنکارہ نوریا کابو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کورونا وائرس کے بعد سپین میں پہلاادبی پروگرام ترتیب دیاگیا جس میں پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی مردوخواتین اور مقامی ہسپانوی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شریک مدوخواتین کی جانب سے محفل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ پاکستانی ثقافت و روایات اور اردو زبان کے فروغ کے لئے ایسے شاندار پروگرام ہوتے رہنے چاہیے۔ پروگرام کے دوران مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

پروگرام کے لئے ڈالڈا یورپ اور بی ایم ایجوکیٹرز کا خصوصی تعاون شامل تھا۔ ڈالڈا یورپ کے ڈائریکٹر سید ذوالقرنین نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد بہت ضروری ہے جو بچے سپین میں مقیم ہے ان کو پاکستان کی قومی زبان سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ یہاں رہنے والے پاکستانی زبان، ثقافت کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس کے لئے وہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.