سپین کے وزیرخارجہ خوسے مانوئیل البارس آج 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اعلیٰ پاکستانی سے ملاقاتوں میں پاک سپین تعلقات کے فروغ اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
سپین کے شہر میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہسپانوی وزیرخارجہ خوسے مانوئیل 10 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں پر وہ پاکستاتی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
وزرائے خارجہ ملاقات کے دوران افغانستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیرخارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سپین اور پاکستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں، سپین یورپی یونین میں پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، سپین میں ایک لاکھ سے زائد، پاکستانی آباد ہیں۔ واضع رہے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد برطانیہ سمیت متعدد ممالک پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ پاکستان نے متعددممالک کے شہریوں کوافغانستان سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
Comments are closed.