سپین واٹس ایپ اسکینڈل،فراڈ کے الزام میں 100 سے زائد گرفتار

سپین، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ پر دھوکہ دہی سے رقم حاصل کرنے کے الزام کے تحت 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزمان واٹس ایپ پر میسج بھیجتے تھے کہ آپ کا رشتہ دار یا بیٹا مصیبت میں ہے اس کو فوری رقم کی ضرورت ہے۔ اس دھوکہ دہی سے ملزمان نے 1 ملین یورو کی خطیر رقم حاصل کی۔

مقامی اخبار کے مطابق یہ گرفتاریاں فروری اور اپریل کے مہینے میں کی گئی ہیں۔ ملزمان پر منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی، کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ایل پائیس کے مطابق 238 متاثرین صرف ایلیکانتے سے سامنے آئے ہیں۔ملزمان کی گرفتاریاں مختلف مراحل میں ایلیکانتے، بارسلونا، جیرونا، میڈرڈ، مالاگا، اور ویلنسیا سے ہوئی ہیں۔

تازہ ترین کاروائیاں نیشنل پولیس نے کی ہیں۔جس نے جنوری میں 59 افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیاتھا۔

Comments are closed.