تارکین وطن مثبت تنقید کریں، ملکی بدنامی کا باعث نہ بنیں، قونصل جنرل بارسلونا

بارسلونا: سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی قونصل جنرل مراد علی وزیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتے، مثبت تنقید ہونی چاہئے تاہم ایسے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں جس سے ملکی بدنامی ہو۔

واضح رہے کہ سپین میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجراء اور تجدید کے عمل میں تاخیر اور مشکلات کے معاملے پر مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستانی مشن پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، اس حوالے سے قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاسپورٹ حصول کیلئے گھر سے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، لیکن اگر کوئی پبلک کال سینٹر/ انٹرنیٹ کیفے (لوکوتوریو) سے پاسپورٹ حصول کی درخواست جمع کراتا ہے تو اس کے لئے مسائل ہو سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے واضح کیا کہ پی سی اوز سے پاسپورٹ حصول کیلئے درخواستوں کے غلط استعمال سمیت مختلف شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، اس لئے باقاعدہ تصدیق اور قانونی کارروائی ضروری ہے، بعض افراد کے پاسپورٹس بار بار گم ہو جاتے ہیں تو ایسے تمام کیسز کو پاکستان بھیجنا پڑتا ہے، تاکہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتے۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر کا کہنا تھا کہ سپین میں بسنے والے عام پاکستانیوں کے پاسپورٹ حصول یا تجدید کی درخواستوں پر انکوائری کا سلسلہ کر دیا ہے، جن افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں ان کی تحقیقات ضروری ہوتی ہے، زیادہ تر کیسز میں سفارتی عملہ انٹرویو لے کر انکوائری مکمل کر لیتا ہے۔

مختلف حلقوں کی جانب سے قونصل خانے کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جانے اور تنقید کے حوالے سے مراد علی وزیر نے کہا کہ ایک وقت میں سب کو خوش نہیں رکھا جاسکتا، ہم یہاں کسی کی پسند یا ناپسند پر نہیں بلکہ حکومت پاکستان کی جانب سے میرٹ پر بھجوائے گئے ہیں، قانون کے مطابق عوامی خدمت جاری رکھی جائے گی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ مثبت تنقید ہونی چاہیے لیکن منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے ملکی بدنامی سے گریز کیا جائے۔

8 Comments
  1. Vsfjhz says

    order fenofibrate 160mg sale fenofibrate pills fenofibrate 200mg price

  2. Uomqfp says

    buy tricor 160mg online cheap tricor 200mg uk how to buy tricor

  3. Uzeczq says

    generic cialis canada cialis cost generic sildenafil 50mg

  4. Wjlieb says

    cialis 10mg brand buy tadalafil without prescription buy viagra 50mg generic

  5. Zwqhwr says

    buy zaditor 1 mg pills order sinequan online imipramine 75mg cost

  6. Mvtglm says

    buy minoxytop solution order mintop sale can i buy ed pills over the counter

  7. Trnsty says

    order zaditor online buy ziprasidone cheap imipramine 75mg price

  8. Uquijz says

    oral minoxidil where can i buy minoxytop top rated ed pills

Comments are closed.