کابل: افغانستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں سرکش گروپ کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔
افغان اور طالبان اہلکاروں نے اتوار کو ملا عبدالمنان کی ہلاکت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہفتے کو صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چارساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔
ملا منان ہلمند صوبے کے قائم مقام گورنرنامزد تھے، جہاں کا زیادہ ترعلاقہ طالبان کے زیر قبضہ ہےاور اُن کی ہلاکت کو باغی گروپ کے لیے ”ایک بڑا نقصان” قرار دیا جا رہا ہے۔
افغانستان کا سب سے بڑے رقبے والا صوبہ ہلمند ملک میں منشیات کے کاروبار کا بڑا مرکز ہے، ملا منان طالبان کے لیے رقوم اکٹھی کرنے کی نگرانی کیا کرتا تھا۔
عام خیال یہ ہے کہ منان نے ہلمند کے گرد صوبوں کے لڑائی کے میدان پرحملوں کی منصوبہ بندی کے کام میں کلیدی کردار ادا کیا، جن میں کشیدگی کا شکار غزنی بھی شامل ہے، جہاں اسی ہفتے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین امریکی فوجی ہلاک جب کہ تین زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ایک امریکی کنٹریکٹر بھی زخمی ہوا۔
Comments are closed.