سری نگر: دہشت گرد بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو معصوم کشمیری مسلمانوں کے لئے مقتل میں تبدیل کر دیا ہے، قابض فورس نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج منگل کو ضلع پلوامہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے باندزو میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزو پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی، قابض انتظامیہ نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.