مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین ارکان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین رکن آج ضلع بانڈی پورہ میں ہلاک ہوگئے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے مسلم آباد میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ بی جے پی کے رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مارکر ہلاک کردیا۔

وسیم باری کی رہائش گاہ تھانہ بانڈی پورہ کے بالکل سامنے واقع ہے۔ بانڈی پورہ ہسپتال کے ڈاکٹر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وسیم باری انکے والد ار بھائی تینوں ہسپتال پہنچے سے قبل ہی وفات پا چکے تھے۔

Comments are closed.