سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی لاشیں گرنا معمول بن گیا ہے، قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگرد بھارتی فوررسز نے ظالمانہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقے میں نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن آپریشن کی آڑ میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ دریں اثنا قابض بھارتی فوجیوں نے پلوامہ، راجوری اور کشتواڑ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
Comments are closed.