سماہنی : آزادکشمیرکے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی میں جنگلات میں آتشزدگی، آگ بجھانے کے دوران لپیٹ میں آنے والے محکمہ جنگلات کے واچر محمداعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ جنگلات آزادکشمیر کے حکام کے مطابق واچر محمد اعجاز حالیہ دنوں جنگلات میں لگی آگ پرقابوپانے کے لئے اپنی جان پرکھیل گئے اور اس دوران جھلس گئے۔ محمد اعجاز کو دیگر زخمی افراد کیساتھ کھاریاں برن سینٹر منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے، ان کے انتقال کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں باغسر میں ادا کر دی گئی ہے ۔ منگل کے روز زخمی فاریسٹ آفیسر عبدالشکوربھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
Comments are closed.