یکجا وفد کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سےملاقات، تہنیت کااظہار

مقبوضہ جموں وکشمیر کے صحافیوں کی تنظیم، یونائیٹڈکشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی۔ صدرعبد الطیف ڈار کی قیادت میں یکجا وفد نے عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

نیشنل پریس کلب کی نو منتخب سیکرٹری نیئر علی نے یکجا وفد کا شکریہ ادا کیا ، یکجا نمائندگان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پریس کلب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کے  ۔۔ لیے بھرپور کام کریں گے۔اس موقع پر  صحافیوں   کی  استعدادکار بڑھانے کے  حوالے سے  بھی تجاویز زیر غور آئیں۔

 یکجا وفد میں جنرل سیکرٹری ارشد میر سیکرٹری فنانس چوہدری محمد رفیق اور سابق صدر نعیم الاسد شامل تھے۔

Comments are closed.