بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری، پلوامہ میں نوجوان شہید

سرینگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے قمراضی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے معصوم شہریوں کو ہراساں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی کارروائی جاری تھی

Comments are closed.