ہجیرہ :سابق اسپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار غلام خان مرحوم کے بیٹے سردار سعود صادق کوان کا جانشین مقرر کر دیاگیاہے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماسردارسعود صادق ایڈووکیٹ نے حلقہ دو پیپلز پارٹی کے رہنماوں اورکارکنان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو ذمہ داری آج میرے کندھوں پرڈالی ہے، اس سے عہدہ برآہ ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔
سردارسعود صادق نے کہاکہ کارکنان کے تعاون سے شہید بھٹو اورمحترمہ کے ویژن کو لے کرآگے چلیں گے۔ سردارآزاد اورسردارنسیم انجم جیسے سینئرلوگوں کی پارٹی کے لیےخدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، غلام صادق نے جوپرچم اٹھایاتھا اسے سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے قبل حلقے اور پیپلزپارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کے حلقے کے تمام سینئیر رہنماوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ا ٓنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے حقدار سردار سعود صادق ا یڈووکیٹ ہیں اور وہی سردار غلام صادق کے سیاسی ورثے کو آگے بڑھا سکتے ہیں، ہم سب ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ مشاورتی اجلاس کے فیصلے کا اعلان سابق صدر اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردا ریعقوب خان نے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار یعقوب خان نے کہاکہ حلقہ کی قیادت اورکارکنان نے جس قدریکجہتی ،فہم وفراست کاثبوت دیا، اس سے ظاہرہوگیا کہپیپلز پارٹی ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے،پیپلز پارٹی ہجیرہ کے تمام کارکنان وعہدیداران کو یکجہتی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں،آنے والا دورپاکستان پیپلز پارٹی کاہے اور پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبرکی قیادت میں متحدومنظم ہے۔
اجلاس اور پریس کانفرنس میں نائب صدرپیپلز پارٹی آزادکشمیر سردارامجد یوسف، صدرپونچھ ڈویژن سردارآزادایڈووکیٹ، ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی سردارنسیم انجم ایڈووکیٹ، صدرضلع پونچھ حافظ صغیراحمد،جاوید چوہدری ایڈووکیٹ، سردارالطاف خان، سردارعظیم خان، سرداررزاق خان ،سردارمنشاءعظیم عبدالقیوم عثمانی اورراجہ شفیق بذمی بھی موجود تھے ۔
Comments are closed.