مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی انتظامیہ نے فاروق توحیدی پر کالا قانون’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی کے دوران آج جموں خطے کے ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجون زخمی ہوگیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولہ میں سوپورکے علاقے وارہ پورکا بھی محاصرے کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کے رہنما اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین فاروق احمد توحیدی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے۔

بھارتی پولیس نے فاروق احمد توحیدی کو رواں ماہ کی دس تاریخ کو سری نگر سے گرفتار کر کے سوپور قصبے کے ایک تھانے میں نظر بند کر دیا تھا۔ کالا قانون ’پی ایس اے‘ لاگو کیے جانے کے بعد انہیں سوپور تھانے سے جموں خطے کی کوٹ بلوال جیل میں منتقل کردیا ہے۔

Comments are closed.