عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے 200 یونٹ فری دینے کا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نے 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں مفت بجلی نہ دو کم از کم سستی تو دو، بجلی کے نرخوں میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے، بجلی کے بلوں پر ہوشربا ٹیکسز وصول کئے جاتے ہیں، کمرشل بلوں پر 27 فیصد ٹیکسز لئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاری اخراجات 24 فیصد بڑھائے ہیں، موجودہ حکومت نے ایوان صدر، وزیراعظم، قومی اسمبلی، سینیٹ کے اخراجات بڑھا دیئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گھر یلو صارف پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے، حکومت صرف گھریلو صارف پر ٹیکس ختم کر دے۔
جنرل سیکرٹری عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ عوام اس وقت تک انتشار نہیں کرتے جب تک لیڈر اس طرح کی تربیت نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ شرم کرو حیا کرو بجلی کے بل کم کرو۔
Comments are closed.