ایمرٹس،اتحاد ائیر لائن نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن عارضی طورپر معطل کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اتحاد ائیرلائن نےپاکستان سے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سے مسافروں کو لے جانے والی تمام پروازوں کوفوری طورپربندکردیا گیا ہے،ابوظہبی سے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن چلتا رہے گا۔غیر ملکی ائیر لائن کی کارگو فلائٹ دوطرفہ جاری رہے گی۔

ترجمان اتحادائیرلائن نے کہا ہےکہ پاکستان کے لئے پروازوں کی آمدورفت کا جائزہ  لیاجارہاہے،ٹکٹ بک کراتے وقت مسافر اپنی تفصیلات پی این آر میں ضرور درج کرائیں،مسافردوبارہ بکنگ یا ٹکٹ کے ریٹرن پالیسی کے تحت کراسکیں گے۔

اس کےعلاوہ فلائی دبئی کی جانب سےپاکستان کا فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ فلائی دبئی کا پاکستان سےدبئی کا آپریشن 25 جون سےبند کردیا جائے گا۔کراچی،لاہور،اسلام آباد سے فلائی دبئی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں،فلائی دبئی کے مسافروں کی بک شدہ ٹکٹس کی رقوم کی واپسی پالیسی کےمطابق کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ فلائی دبئی نے مسافروں کی جانب سے کرونا وائرس کےپھیلنےکی وجہ سےآپریشن بند کرنےکافیصلہ کیا ہے،فلائی دبئی کے آپریشن کی بحالی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل ترجمان ایمرٹس ائیرلائن نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمرٹس ائیرنےپاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن 24 جون سےعارضی طور پرمعطل کردیاہے۔

ایمرٹس ائیرپاکستان سےمسافروں کولےجانےکا شیڈول کا اعلان بعد میں  کرے گی۔ایمرٹس ائیرلائن پاکستان اور یواے ای کے درمیان کارگو سروس جاری رکھے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کے معاملے پرمتعلقہ اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے،عارضی طور پرمعطل آپریشن سے ہونے سے متاثرہ مسافروں سے خود رابطہ کریں گے۔

Comments are closed.