کورونا پر قابو پانے کے کئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

مانیٹرنگ ڈیسک

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے اٹلی، اسپین، جنوبی کوریا اور بھارت میں کیسز میں اضافے پر تشویش کااظہارکیایے اورجارحانہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا کہا ہےکہ چاہے اس وبا کا پھیلاؤ کتنا ہی برا کیوں نہ ہو اسے روکنا ممکن ہے۔

ہیلتھ ایجنسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے طوفان کا حوالہ دیتے ہوئے نیو ہیمپشائر میں انتخابی ریلی منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

ٹرمپ نے صحت ماہرین کی تجویز کے خلاف بڑے اجتماعات کرنے پر زور دیا ہے جبکہ وبائی امراض کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑے اجتماعات اور محدود جگہوں میں ہوا کے ذریعے وائرس کے پھیلنے کے خطرات ہیں۔

چین میں گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک کم از کم 5 لاکھ 56 ہزار 140 افراد کی جان لے لی ہے۔

وائرس کے 196 ممالک میں ایک کروڑ 23 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی نقصانات بھی ہوئے۔

Comments are closed.