بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن نامزد

اسلام آباد: بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کےلیے نامزد ہو گیا، بھارت ایشیا پیسفک گروپ سے بلامقابلہ نامزد ہوا، پاکستان نے بھارت کی غیر مستقل رکنیت کی حمایت کی۔

پاکستان نے سفارت کاری کے دوطرفہ اصولوں کی بنیاد پرحمایت کی، پاکستان 2012 اور2013 میں سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن تھا۔ پاکستان کے رکن بننے پربھارت نے حمایت کی تھی۔

بھارت کی حمایت ایشیا پیسفک گروپ کی نامزدگی کی بنیاد پرکی گئی، ایشیا پیسفک گروپ میں کل 55 ممالک ہیں، سب ممالک نے بھارت کی نامزدگی کی مشترکہ حمایت کی۔

Comments are closed.