حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردارادا کرناہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے بدانتظامی کے باعث موجودہ معاشی صورتحال کا سامنا ہے، حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مشکل وقت میں اکیلے رہ کر کامیابی نہیں ملتی۔ کامیابی اس وقت ملتی ہے جب قوم متحد ہو۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی معیشت کے عنوان سے سیمینار ہوا۔ شرکا نے پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔ ملک کومشکل معاشی حالات کاسامنا ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا اس طرح کےسیمینار اورمذاکرے نہایت اہم ہیں۔۔ معاشی خودمختاری کےبغیرآزادی کاکوئی تصورنہیں۔

آرمی چیف نے کہا ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔۔حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئےسب کوکرداراداکرناہوگا۔ سب کواپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔۔مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سے نکلنے کے لئے پر امید ہیں۔ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہو گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ علاقائی ترقی کے لیے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان روابط ضروری ہیں۔ معاشی بدانتظامی کے باعث ہمیں اس معاشی صورتحال کا سامنا ہے ۔۔ماضی میں ہم مشکل فیصلے کرنے سے گھبراتے رہے۔دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرکے مسلح افواج نے اپنا کردار ادا کیاہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر کرنے کے لیے دفاعی بجٹ کم کرنا ایک قدم ہے۔ اسکے علاوہ بھی اقدامات کررہے ہیں۔ ماضی میں کئی ایسی مثالیں ہیں کہ کئی ممالک کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ممالک نے مشکل فیصلے کئے اور وہ ان چیلنجز سے نکل آئے۔ہم بھی ان چیلنجز سے نکل آئیں گے۔وقت آگیاہے کہ ہم ایک قوم بن کر ابھریں ۔۔مشکل وقت میں اکیلے رہ کر کامیابی نہیں ملتی ۔۔کامیابی اس وقت ملتی ہے جب قوم متحد ہو ۔۔

Comments are closed.