اسلام آباد: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، رواں ماہ سہ فریقی اتحاد مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع اہم پیشرفت ہے۔
ذرائع وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی جس کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کر دیا ہے۔
وزیرمملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی کاوشوں سے 6 ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے، رواں ماہ سہ فریقی اتحاد مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع اہم پیشرفت ہے۔
افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کو رواں برس 40 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں رجسٹر و غیر رجسٹر افغان باشندوں کی تعداد 24 لاکھ کے قریب ہے۔ جب کہ 14 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی پاکستان میں رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ جن کی واپسی کے لیے پاکستان بار بار افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے۔
Comments are closed.