اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری،،،،، عازمین حج کو ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد کی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے عازمین کو بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے، عازمین حج کو ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد کی اضافی رقم واپس کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کو 30 ہزار سے58 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے، حکومت نے یہ رقم بلڈنگز کے معاہدوں میں بچائی، حرم کے قریب قیام کرنے والے عازمین کو 30 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے، حرم پاک سے دور قیام کرنےوالوں کو 58 ہزار روپے واپس ملیں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات چار لاکھ 36 ہزار روپے مقرر کیے گئے تھے۔
Comments are closed.