چین اور کرغزستان میں7.1شدت کا زلزلہ
چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقے میں1.7شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے کئی علاقوں میں تباہی
چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقے میں7.1شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے کئی علاقوں میں تباہی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔خبر رساں ادارےکے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ اور سرحد پار کرغزستان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب دو بج کر نو منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سنکیانگ کی ووشی کاؤنٹی میں زمین میں 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ووشی کاؤنٹی کے قریبی علاقے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔زلزلے کے بعد صبح آٹھ بجے تک وقفے وقفے سے آفٹر شاکس علاقے میں محسوس کیے گئے جب کہ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اب تک لگ بھگ 40 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔
خبر رساں ادارےکے مطابق زلزلے کے سبب اب تک 120 سے زائد گھروں کے تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Comments are closed.