اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا کہ وزیراعظم کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف کی بیماری کا معلوم ہوتے ہی عمران خان انہیں باہر بھجوانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نوازشریف کے باہرجانے پر کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف کی بیماری کا معلوم ہوتے ہی حکومت ان کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کرچکی تھی۔
نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے خود نوازشریف کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس دیکھی ہیں، نوازشریف شدید بیمارہیں، ان کا علاج اولین ترجیح ہونی چاہیئے، دعا ہے کہ نواز شریف صحت یاب کو ہو کر واپس آئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی ضمانت کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا تھا، اب جب کہ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ہے تو حکومت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.