دنیا میں 78 کروڑ لوگ بھوک کا شکار، یومیہ 1 ارب ٹن خوراک ضائع کیے جانے کا انکشاف

اقوام متحدہ نےخوراک کے ضیاع کو ’’عالمی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار جبکہ یومیہ ایک ارب افراد کی ضرور ت کے لئے کافی خوراک کو ضائع کر دیا گیا۔

 اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران خاندانوں اور کمپنیوں نے دس کھرب ڈالر سےزیادہ مالیت کا کھانا پھینک دیا جب کہ تقریباً 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار رہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں ایک ارب ٹن سے زیادہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع کر دیا گیا۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی طرف سے خوراک کے عالمی ضیاع پر تیار کی گئی یہ دوسری رپورٹ ہے ۔ اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کے سربراہ کلیمینٹائن او کونر نے وضاحت کی ہےکہ جیسے جیسے ڈیٹا کی فراہمی بہتر ہو رہی ہے مسئلہ کا صحیح پیمانہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ارب کھانوں کا اعداد و شمار ایک بہت ہی محتاط تخمینہ ہے اور حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ کھانے کے ضیاع کو روک کر دنیا میں بھوک شکا ر تمام لوگوں کو کھانا کھلا یا جا سکتا ہے ۔؎

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.