نیویارک/ اسلام آباد: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے معاشی منظر نامہ منفی سے بدل کر مستحکم قرار دی ہے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں معاشی آؤٹ لُک کا مستحکم ہونا حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ لاتے ہوئے معاشی منظر نامے کو منفی سے مستحکم قرار دے دی ہے، موڈیز کے مطابق پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کی توقع ہے، پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آنے میں وقت لگے گا۔
دوسری جانب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ منفی سے بدل کر مستحکم کیا، عالمی ادارے نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی۔
Moody’s upgrades Pakistan’s outlook to B3 ‘Stable’ from ‘Negative’. The upgradation of outlook to Stable is affirmation of Government's success in stabilising the country’s economy and laying a firm foundation for robust long term growth.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) December 2, 2019
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی، مستقبل میں تیزتر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پراستوار کیا جائے گا۔
Comments are closed.