لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے علاج کے لئے بیرون ملک موجود سابق وزیراعظم نواز شریف سے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب کر لی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو ان کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ ان رپورٹ کا جائزہ لے گا جس کے بعد ان کے لندن میں قیام میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز شریف کو لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر بیٹھا جا سکتا ہے، ان کے ساتھ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم کے صاحبزادے بھی موجود ہیں۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو 23 دسمبر کو ضمانت اور لندن قیام میں توسیع کی درخواست دی تھی، جس پر ان کے وکیل خواجہ حارث کو خط لکھا تھاکہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائے۔
خواجہ حارث نے اپنے جواب میں نے میڈیکل رپورٹس کے حصول کے لئے نواز شریف کے ذاتی معالج کو خط لکھنے کا کہا جس کے بعد پنجاب حکومت نے ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کو بھی خط لکھ ارسال کر دیا، اس کے علاوہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کرکے تازہ ترین میڈیکل رپورٹس مانگ چکی ہیں۔
Comments are closed.