کورونا وائرس دنیا بھر میں اپنی ہلاکت خیزی کے باعث سماجی، معاشی شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی بری طرح متاثر کر رہا ہے،عالمی وباء کے باعث سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹینس کا قدیم ترین ایونٹ ومبلڈن 29 جون سے 12 جولائی تک لندن میں منعقد ہونا ہے، آل انگلینڈ کلب کےمطابق موجودہ حالات کےپیش نظر ایونٹ منسوخ ہونا ناگزیر ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے 2019 میں گھاس پر کھیلے جانے والے واحد گرینڈ سلم ومبلڈن کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا تھا، جبکہ سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر ریکارڈ 8 بار یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکے ہیں
اگر ایسا ہوا تو دوسری جنگ عظیم کے بعد ومبلڈن کو پہلی بار منسوخ کیا جائے گا۔ اس سے قبل سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن بھی ستمبر تک ملتوی کیا جاچکا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اس قبل کھیلوں کے کئی بڑے مقابلے منسوخ ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.