حکومت کا 16 مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان، نوٹم جاری

اسلام آباد: سول ایوی ایشن ڈویژن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے امور ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اندرون ملک پروازیں کھولنے کا حتمی فیصلہ ہوا ہے، فلائٹ آپریشن لاہور، اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ اور پیشاور میں شروع کۓ جائیں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق 16 مئی سے ابتدائی طور پر 20 فیصد ڈومسٹک آپریشن شروع کۓ جائیں گے، سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے طیاروں کی مجموعی نشستوں کے نصف مسافروں کے لئے سفر کی سہولت ہوگی۔ ہوا بازی ڈویژن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ مسافرون کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے۔

Comments are closed.