وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے علاوہ 6 دن سرحدوں سے ٹرک گزر سکیں گے، ہفتے کا دن ایس او پی کے تحت صرف پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کے لیے مختص ہوگا
جب کہ باقی 6 دن پاک افغان بارڈر سے ٹرک کورونا کے لیے مقرر کردہ ایس او پی کے تحت گزر سکیں گے۔
افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ کاروبار سے منسلک بیوپاریوں نے طورخم سرحد کے دونوں اطراف کھڑے مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت کو تیز رفتار بنانے کے لیے ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے ترسیل کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا،
تاجروں کا موقف تھا کہ پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ جوکہ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے حکومتی اقدامات کے باعث مزید متاثر ہو رہی ہے
Comments are closed.