عالمی ادارہ صحت پر حماس کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات۔

حماس فلسطینی علاقے میں انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے اس دعویٰ کی تردید کی کہ ادارے نے غزہ میں اسپتالوں کے فوجی استعمال کے بارے میں اسرائیل کے شواہد کو نظر انداز کر دیا کیونک اس کی حماس کے ساتھ ملی بھگت تھی۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئسس نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے الزامات وہاں پر موجود ان کے عملے کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے کے بورڈ کے اجلاس میں اقوم متحدہ کے لیے اسرائیلی سفیر میروو ایلن شہر کے دعوؤں کا جواب دے رہے تھے۔
اقوم متحدہ کے لیے اسرائیلی نمائندہ، سفیر میروو ایلن شہر نے دعویٰ کہا تھا کہ کہ حماس، غزہ کے اسپتالوں میں سرایت کر رہی ہے اور فلسطینی علاقے میں انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ایلون شہر نے جمعرات کے روز کہا کہ غزہ میں اسرائیلی افواج نے جس اسپتال کی بھی تلاشی لی، اس کے حماس کی جانب سے استعمال کے شواہد ملے۔
بقول ان کے، یہ ناقابل تردید حقائق ہیں جن کو WHO نے بار بار نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا۔ “یہ نا اہلی نہیں، یہ ملی بھگت ہے۔ ادارہ صحت کے علم میں تھا کہ یرغمالوں کو اسپتالوں رکھا گیا ہے اور دہشت گردوں نے وہاں سے کارروائیاں کیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.