افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایک بم دھماکے میں طالبان سیکیورٹی کے کم از کم تین اہل کار ہلاک اور دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
علاقے کے رہائشیوں، اسپتال کے اہل کاروں اور کئی دوسرے ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ہلاکتیں بدخشاں کے صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں ایک موٹر سائیکل کے طالبان کے فوجی قافلے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئیں، جس پر دیسی ساخت کا ایک بم نصب تھا۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بم کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے اس یونٹ کو نشانہ بنایا گیا جو پوست کے غیر قانونی کھیتوں کو تلف کرنے کے لیے جا رہا تھا۔
ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.