اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے پہلے دور میں مطالبہ کیا تھا کہ اپنے نکات تحریری طور پر پیش کریں، لیکن عمران خان اور رہنماؤں کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ سیدھی بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے سیاسی جماعت کا تاثر دیتی ہے اور ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ مذاکراتی عمل میں تعطل کی وجہ اسپیکر ایاز صادق کی غیر موجودگی ہے، تاہم ان کی واپسی کے بعد دوبارہ بات چیت ممکن ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کو مذاکرات سے جوڑنا مناسب نہیں اور کیس کا فیصلہ بات چیت پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
Comments are closed.