امریکہ :پنسلوانیا ریلی میں فائرنگ سے صدارتی امیدوار ٹرمپ زخمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور ایک مقامی پراسیکیوٹر نے کہا ہےکہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص مارا گیا جبکہ ریلی میں شریک ایک اور شخص بھی ہلاک ہو گیا۔

سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میں سٹیج کی جانب کئی گولیاں چلائی گئیں۔ جس میں ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

سیکرٹ سروس نے مزید کہا کہ شوٹر نے جو اب ہلاک ہوچکا ہے، ریلی کے باہر کسی بلند مقام سے فائرنگ کی۔

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا،” مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ صدر نے بیان میں کہا،” میں ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے اور ان سب کے لیے دعا گو ہوں جو ریلی میں تھے جبکہ ہمیں مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔ جل اور میں سیکرٹ سروس کے شکر گزار ہیں کہ وہ انہیں بحفاظت لے گئے۔ اس طرح کے تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں ایک قوم کی طرح اس کی مذمت کرنی چاہئیے۔

کچھ ہی دیر بعد صدر بائیڈن نے ٹی وی پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلدان کی ٹرمپ سے بات ہوگی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان پر گولی چلائی گئی جو ان کے دائیں کان کے اوپر کے حصے کو لگی۔ انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، “مجھے فوراً پتہ چل گیا کہ کچھ غلط تھا، میں نے ایک گونج سنی، گولیاں چلیں اور ایک گولی میری جلد میں لگی۔ کافی خون بہا، تب مجھے پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے۔ خدا امریکہ پر مہربان ہو۔”

سابق صدر بش اور صدر اوباما سمیت امریکی لیڈروں اور عالمی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

ٹرمپ انتخابی مہم نے کہا کہ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ ترجمان اسٹیو چنگ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے فوراً مدد کو پہنچنے والوں اور قانون نافذ کرنے والوں کا فوری کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں، ٹرمپ مہم نے کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نے مقامی طبی مرکز میں علاج کرایا۔ وہ ایک ریلی میں شرکت کے لیے پنسلوانیا کے قصبے بٹلر گئے تھے۔

ترجمان سٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا، “صدر ٹرمپ اس قابل نفرت فعل کے دوران فوری کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فرسٹ رسپانڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.