اسرائیل کا شام پر ایک اور حملہ، لاذقیہ میں شامی فوج کے بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی فوج نے شام کے ساحلی صوبے لاذقیہ کے نواحی علاقے جبلہ میں شامی فوج کی 107ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملہ زاما نامی بستی میں کیا گیا، جس کی تصدیق العربیہ/الحدث نے بدھ کے روز ذرائع کے حوالے سے کی ہے۔

اسلحہ اسمگلنگ کے شبے میں کارروائیاں
اسرائیلی فوج نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ جولان کی پہاڑیوں کے قریب جنوبی شام میں چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں۔
فورسز نے ان افراد سے موقع پر تفتیش کی جن پر “اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا شبہ” ظاہر کیا گیا۔

جولان کے قریب مشن مکمل کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے مطابق حضر کے علاقے میں اسلحہ برآمد کیا گیا اور مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔
یہ علاقہ ان جولان کی پہاڑیوں کے قریب ہے جن پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کر رکھا ہے۔

پہلے بھی حملے کیے جا چکے ہیں
جولائی میں بھی اسرائیل نے دمشق اور سویداء میں شامی حکومت کے نئے فوجی اداروں پر فضائی حملے کیے تھے۔
یہ حملے سویداء میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد کیے گئے تھے، جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Comments are closed.