عمران خان اور بشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار

 بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری ٰ بی بی کے لیے نئی مشکل، توشہ خانہ کے ایک اور کیس کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ دونوں میاں بیوی نے سات گھڑیوں ، ہیرے اور سونے کے سیٹ سمیت دس قیمتی تحائف خلاف قانون حاصل کرکے فروخت کر دئیے۔نیب نے نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰ بی بی کی گرفتاری بھی ڈال دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے جن میں گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں،ہیرے اور سونے کے سیٹ شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تحفے اپنی ملکیت میں لئے بغیر خلاف قانون ہی بیچے جاتے رہے ہیں۔گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی ملکیت بنائے بغیر ہی فروخت کردیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ پرائیویٹ تخمینہ لگو اکر ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔ نیب حکام کاکہناہے کہ توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت تین کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے۔گراف واچ کی قیمت 10 کروڑ 9لاکھ 20 ہزار روپے لگائی گئی اور20 فیصد رقم ، 2 کروڑ 1لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیئے گئے۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ ہر تحفے کو رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے، صرف 30ہزار روپے تک مالیت کے تحائف ہی بغیر ادائیگی اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی دائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر نئے توشہ خانہ کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰ بی بی سے تحقیقات  کرے گی ۔۔

Comments are closed.