جنوبی ارجنٹائن کے ناہوئل ہواپی نیشنل پارک میں جنگل کی آگ نے 3500 ہیکٹر رقبہ تباہ کر دیا ہے۔ پارک کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، اور ہفتے کے آخر میں کچھ علاقوں تک رسائی محدود کر دی جائے گی، جس میں صرف سرکاری اداروں اور مقامی رہائشیوں کو اجازت ہوگی۔
ناہوئل ہواپی نیشنل پارک، جو 1934 میں قائم ہوا تھا، ارجنٹائن کا پہلا قومی پارک ہے اور یہ 7 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر پر پھیلا ہے۔ اس پارک میں موجود قدرتی ماحولیاتی نظام، جنگلی حیات اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کی جاتی ہے۔
یہ آگ موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے اثرات کا نتیجہ ہے، جس سے جنگلات کی آگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.