افغانستان سےایک بار پھر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا لانس نائیک شہید

راولپنڈی:  دوستی کا جواب گولی سے۔۔۔ پاکستان میں بیمار افغان فوجی کا علاج کیا گیا جب کہ افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی، دہشت گردوں کے سرحد پار سے کیے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو پاکستان میں مزید دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.