آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے

اسلام آباد : آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے، ان کی عمر 52 برس تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ میں مردہ حالت میں پائےگئے،ان کی  کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم ان کی فیملی نے مزید معلومات فراہم کرنے سے معذرت کی ہے۔

  شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

  اس سے قبل آج ہی سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر،روڈ مارش کا انتقال بھی ہواجس پرشین واران نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور آسٹریلوی کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

Comments are closed.