بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق  بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں ملوث چار اہم دہشت گرد گرفتار کر لئےگئےہیں۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔

عادل شہباز سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خود کش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.