اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کی ڈیل کا علم نہیں ہے:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، ای سی ایل کمیٹی نے رولز کے تحت چند لوگوں کے نام نکالے ہیں، یہ معمول کی کارروائی ہوتی ہے، غیر قانونی طور پر جاری ہونےوالے کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کر رہے ہیں ،

اسلام آباد ٹریفک پولیس آج سے ملک بھر کے کسی بھی حصے کے رہائشی کا اسلام آباد سے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کرے گی، وفاقی دارالحکومت کے رہائشی 70 سال سے زائد عمر کے لوگوں کا لائسنس ان کے گھر جاکربنایا جائےگا، پاسپورٹ کے اجرامیں تاخیر کی مختلف وجوہات ہیں، پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام کا حامی ہوں ، جلد وزارت داخلہ اس حوالے سے قانون سازی کے لئے ڈرافٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کرے گی۔ وہ پیر کو ایف نائن پارک میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے موبائل لائسنس و لرننگ وینز ، ٹریفک پولیس ایجوکیشن سروس کے اجراک ے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی ، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس حکام اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کی گئی دونوں سروسز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موبائل وین کا بھی معائنہ کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ آج ہم کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو ان کی تعلیمی اداروں میں جا کر لرنر اور لائسنس کے اجرا اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کی سروس کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں۔ اس سروس کا مقصد طلبا و طالبات کا وقت ٹریفک دفتروں میں آنے جانے اور قطاروں میں لگ کر ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے اسلام آباد ٹریفک پولیس 70 سے زائد بزرگوں کے گھر جا کر لائسنس بنائے گی

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.