سپین وزیراعظم پیدرو سانچز کاوزرات عظمی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم پیدرو سانچز نے آج خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ وہ بطور وزیراعظم کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مضبوط ارادے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انھوں نے یکجہتی پر سوشلسٹ رہنماوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا

سپین کے وزیراعظم نے اہلیہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا مبینہ الزام سامنے آنے کے بعد سرکاری مصروفیات ترک کرکے استعفی دینے یا نہ دینے پر غور شروع کیاتھا

سپین کی ایک عدالت کی جانب سے وزیراعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے عوام کے نام خط لکھا جس میں انھوں نے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا۔ انھوں نے خط میں لکھا کہ وہ وزارت عظمی سے مستعفی ہونے یا ہونے کے حوالے سے حتمی اعلان پیر کے روزکریں گے۔

وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد سوشلسٹ جماعت کے ورکرز نے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے مستعفی نہ ہونے کا مطالبہ کیا سشلسٹ جماعت کے مرکزی رہنماوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور وزیراعظم سے استعفی نہ دینے کامطالبہ کیاتھا

سرکاری ملازمین کی یونین نے وزیراعظم کی بیگم پر مبینہ طور پر اثرورسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام لگا رکھاہے۔

واضع رہے سپین کے وزیراعظم نے جلد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کااعلان کررکھاہے انھوں نے گزشتہ دنوں متعدد یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا جس میں انھوں فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنے اور بطور ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی

Comments are closed.